7 جون، 2025، 10:41 AM

ایران اور روس کے درمیان خلائی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے مذاکرات

ایران اور روس کے درمیان خلائی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے مذاکرات

ماسکو میں ایران اور روس کے اعلی حکام نے خلائی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے مذاکرات کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور روس کے حکام نے دونوں ممالک کے درمیان خلائی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے روس میں سفیر کاظم جلالی نے روسی خلائی ادارے کے سربراہ دمتری باکانوف سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کی خلائی ایجنسیوں کے درمیان تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران ایران اور روس کی خلائی ٹیکنالوجی کی ترقی، سیٹلائٹس کے مشترکہ ڈیزائن اور تعمیر جیسے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں ملکوں کے اعلی حکام نے خلائی شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی مشترکہ ترقی، تربیتی کورسز کا انعقاد، علم و تجربے کا تبادلہ، مغربی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے اقدامات اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ سے متعلق مشترکہ اقدامات کی حمایت جیسے موضوعات پر بھی گفتگو اور باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔

News ID 1933269

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha