20 اگست، 2025، 9:56 AM

ایران اور پاکستان کا زرعی تجارت کو دوگنا سے زیادہ بڑھانے پر اتفاق

ایران اور پاکستان کا زرعی تجارت کو دوگنا سے زیادہ بڑھانے پر اتفاق

دونوں ممالک آئندہ دو برسوں میں زرعی تجارت کو 1.4 ارب ڈالر سے بڑھا کر 3 ارب ڈالر سالانہ تک لے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور پاکستان نے باہمی سیاسی و اقتصادی تعاون کو مستحکم بنانے کے لیے زرعی تجارت کو نمایاں طور پر بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق، ایران کے وزیر زراعت غلامرضا نوری نے پاکستان کے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی و ریسرچ رانا تنویر حسین سے ملاقات کے بعد بتایا کہ آئندہ دو برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان زرعی تجارت کی مالیت موجودہ 1.4 ارب ڈالر سے بڑھا کر 3 ارب ڈالر سالانہ تک لے جائی جائے گی۔

ایرانی وزیر نے کہا کہ معاہدے کے تحت ایران اپنی مکئی اور گوشت کی ضروریات کا بڑا حصہ پاکستان سے پورا کرے گا، جبکہ چاول کی تجارت بھی بڑھائی جائے گی۔

اس کے بدلے ایران پاکستان کو ڈیری مصنوعات، میوہ جات، سبزیاں اور دیگر زرعی اجناس زیادہ مقدار میں برآمد کرے گا۔ 

پاکستانی وزیر رانا تنویر حسین نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئندہ دو برسوں میں ایران کو مکئی اور سرخ گوشت کی برآمدات بڑھائے گا۔ ایران ان دونوں اجناس کو ہرازیل سے منگوانے پر ہر سال اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔

یہ معاہدہ اس وقت سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک خطے اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے مقابلے کے لیے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

News ID 1934917

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha