13 اگست، 2025، 4:28 PM

اسرائیل حملے کرکے لبنانی عوام کی غیرت کو للکار رہا ہے، لبنانی صدر

اسرائیل حملے کرکے لبنانی عوام کی غیرت کو للکار رہا ہے، لبنانی صدر

لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا کہ صہیونی حکومت لبنانی عوام کی قومی غیرت پر حملہ کررہی ہے جس کو ناکام بنانے کے لیے قومی اتحاد ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت پورے لبنان اور اس کے عوام کی عزت اور وقار پر حملہ ہے، جس کا مقابلہ صرف قومی اتحاد سے ممکن ہے۔

بیروت میں ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی سے ملاقات میں صدر عون نے کہا کہ لبنان، ایران کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کا خواہاں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ لبنان، چاہے مسیحی ہوں یا مسلمان، سب کا مشترکہ وطن ہے اور ریاست اپنی قانونی و سیکیورٹی اداروں کے ذریعے تمام شہریوں کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔

صدر عون نے ہر قسم کی بیرونی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و استحکام ہی سب کے مفاد میں ہے۔ ماضی میں بیرونی طاقتوں پر انحصار کرنے والے تمام گروہوں نے بھاری قیمت ادا کی ہے، اس لیے کسی کو بھی ہتھیار اٹھانے یا بیرونی طاقتوں پر بھروسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

News ID 1934821

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha