مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سمندری ٹریکنگ ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ ایک چینی پرچم بردار آئل ٹینکر اور ایک دوسرے چینی پرچم بردار جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی حصے میں داخل ہو کر سفر کر رہے ہیں۔
سمندری نگرانی کے اکاؤنٹ ManchO-Sint کے مطابق New Way نامی جہاز متحدہ عرب امارات کی الحمیریہ بندرگاہ سے روانہ ہو کر آبنائے ہرمز کے ایرانی راستے سے گزر رہا ہے، جبکہ چینی پرچم بردار آئل ٹینکر Mousik کو بھی آبنائے میں داخل ہوتے دیکھا گیا ہے۔
یہ پیش رفت اس رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے جس میں مغربی میڈیا نے بتایا تھا کہ چین کی دو سرکاری ملکیتی کمپنیوں نے اپنے آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز اور آبنائے باب المندب سے گزرنے پر روک لگا دی ہے۔
تاہم سمندری نگرانی کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ کم از کم دو چینی پرچم بردار جہاز اس وقت آبنائے ہرمز کے ایرانی راستے کو استعمال کر رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس اہم اور اسٹرٹیجک آبی گزرگاہ سے چین کی بعض بحری سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ