12 اگست، 2025، 9:39 PM

ہالینڈ میں صہیونی سفارت خانے پر حملہ، تین افراد گرفتار

ہالینڈ میں صہیونی سفارت خانے پر حملہ، تین افراد گرفتار

نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں مشتبہ افراد نے صہیونی سفارت خانے پر حملہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں واقع صہیونی سفارت خانے پر حملہ کیا گیا ہے، جہاں کچھ افراد نے سفارت خانے کے دروازے کو توڑ دیا اور اس کے داخلی حصے پر سرخ رنگ پھینک دیا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفارت خانے کا داخلی دروازہ ٹوٹا ہوا ہے اور اس پر سرخ رنگ پھیلا ہوا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، حملے کے الزام میں تین افراد کو اس واقعے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تاحال ان افراد کی شناخت یا حملے کے محرکات کے بارے میں کوئی تفصیل یا سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

News ID 1934812

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha