12 اگست، 2025، 10:26 AM

ایران میں 35ویں اسلامی بینکاری کانفرنس کا انعقاد ہوگا

ایران میں 35ویں اسلامی بینکاری کانفرنس کا انعقاد ہوگا

35 ویں اسلامی بنکاری کانفرنس اگلے ماہ ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مرکزی بینک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 35ویں اسلامی بینکاری کانفرنس 16 اور 17 ستمبر کو تہران کی عباس آباد میوزیم گارڈن بلڈنگ میں منعقد ہوگی۔

بیان کے مطابق، کانفرنس میں بینکاری نظام کے سینیئر مینیجرز، مالیاتی ماہرین اور اس شعبے کے سرگرم افراد شرکت کریں گے۔

اس کانفرنس میں مختلف اہم موضوعات پر گفتگو ہوگی، جن میں پیداواری سرمایہ کاری کی مالی اعانت میں بینکوں کو درپیش چیلنجز اور رکاوٹیں، اسلامی مالیاتی نظام کی ترقی اور ارتقاء، بینکاری ماڈلز اور ایران میں بینکوں کی درجہ بندی، بینکاری نظام میں بہتری کے لیے تدابیر، عالمی بینکاری نظام سے مؤثر روابط کے تقاضے، نئی مالیاتی ٹیکنالوجیز، انضباطی ڈھانچہ، اور کارپوریٹ گورننس کے اصول، شیئر ہولڈنگ اسٹرکچر اور بینک مینجمنٹ شامل ہیں۔

News ID 1934805

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha