مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے شعبوں میں موجودہ مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ عراقچی نے صہیونی حکومت کو جنگ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کی عادی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اسرائیل خطے کو غیر مستحکم کرنے کی شازشیں کرتا ہے لہذا تمام علاقائی ممالک کو ان سازشوں کے مقابلے میں ہوشیار اور بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ