مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے آئی آر آئی بی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی موجودگی میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ایران کے نائب وزير خارجہ عراقچی اور چین کے نائب وزیر خارجہ ماجؤشی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔
چین کے نائب وزیر خارجہ نے ایران کو چین کا اہم اور اسٹراٹیجک ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ چین ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اچھے اور مضبوط تعلقات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران کے نائب وزير خآرجہ عباس راقچی نے بھی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو اہم اور اسٹراٹیجک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تعاون خوشی اور مسرت کا باعث ہے۔
آپ کا تبصرہ