26 جولائی، 2025، 3:57 PM

جنگ کے دوران سفارتی محاذ پر بھی دشمن کو شکست دی، صدر پزشکیان

جنگ کے دوران سفارتی محاذ پر بھی دشمن کو شکست دی، صدر پزشکیان

صدر پزشکیان نے کہا کہ 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی سفارتی مشنری دن رات فعال رہی، دشمن کی تمام تر کوششوں کے باوجود اپنے مؤقف کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ 12 روزہ جنگ کے دوران ملک کی سفارتی مشینری مسلسل سرگرم رہی اور عالمی سطح پر ایران کا مؤقف مضبوطی سے پیش کیا گیا۔

وزارت خارجہ کے معاونین اور ڈائریکٹر جنرلز کے ساتھ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ دشمن نے اپنی پوری طاقت کے ساتھ اسلامی جمہوری ایران کو دبانے کی کوشش کی، مگر ایرانی عوام نے استقامت اور اتحاد کے ساتھ عظیم کارنامہ انجام دیا جس پر وہ قدردانی اور تحسین کے مستحق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران بعض سرکاری ادارے معطل تھے جبکہ وزارت خارجہ کے حکام اپنے دفاتر میں موجود رہے اور بین الاقوامی روابط کو برقرار رکھا۔ ان کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں ایران کی آواز دنیا تک پہنچی اور عالمی سطح پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے علاوہ تقریبا تمام بین الاقوامی اداروں نے صہیونی جارحیت کی مذمت کی۔

پزشکیان نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملکی دفاع اور فعال سفارتکاری دونوں کو برابر اہمیت دی جا رہی ہے۔ پڑوسی ممالک سے مستحکم تعلقات خارجہ پالیسی کا حصہ ہے جس پر مزید توجہ دی جائے گی۔

صدر نے بریکس، شنگھائی اور یوریشیا جیسے علاقائی فورمز کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر بھی زور دیا، اور کہا کہ روس، چین اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ پیشرفت جاری رہے گی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران حکمت، عزت اور مصلحت کی بنیاد پر یورپی و دیگر ممالک کے ساتھ بھی تعلقات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

News ID 1934507

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha