مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممتاز مصری سیاستدان حمدین صباحی نے ایک ویڈیو پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلام ہو ایران کے رہبر پر، اس کے عوام پر، اس کی افواج اور اس ایران پر جس نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں تاریخی کردار ادا کیا اور دشمن کو پہاڑ کی مانند استقامت کے ساتھ پاش پاش کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ہمیں یہ درس دیا کہ محاصرے میں بھی ترقی کی جا سکتی ہے، اور تباہ کن ہتھیاروں کے مقابل ڈٹ کر کھڑا ہو کر عزت و وقار کی حفاظت کی جاسکتی ہے۔
حمدین صباحی کے اس بیان کو عالم عرب میں ایران کی مزاحمتی پالیسیوں اور خودداری کی کھلی تائید سمجھا جا رہا ہے، جو اسرائیلی تسلط اور امریکی دباؤ کے خلاف کھڑے رہنے کا استعارہ بن چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ