28 دسمبر، 2012، 12:53 PM

مصر

مصر میں تین اپوزیشن رہنماؤں پر بغاوت پر اکسانے کا الزام عائد

مصر میں تین اپوزیشن رہنماؤں پر بغاوت پر اکسانے کا الزام عائد

مہر نیوز/ 28 دسمبر/ 2012ء: مصر میں تین اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف صدر محمد مرسی کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزيرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں تین اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف صدر محمد مرسی کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔مصر کے صدر مرسی کی جانب سے تعینات کردہ سرکاری وکیل طلعت ابراہیم نے جن تین رہنماؤں کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا ہے ان میں عرب لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل عمرو موسیٰ، حمدین صباحی اور آئی اے ای اے کے سابق سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ محمد البرادعی شامل ہیں۔حمدین صباحی جون میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں محمد مرسی کے مخالف امیدوار بھی تھے۔ان تینوں رہنماؤں نے گزشتہ ماہ صدر مرسی کے خلاف حزبِ اختلاف کا ایک مشترکہ محاذ نیشنل سالویشن فرنٹ قائم کیا تھا جس کا مقصد صدر کے خلاف مظاہروں میں مل کر شرکت کرنا تھا۔ ادھر جمعرات کو مصر کے وزیرِ پارلیمانی امور محمد محسوب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کئی پالیسیاں ان کے ذاتی عقائد سے متصادم ہیں۔

News ID 1777736

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha