18 جولائی، 2025، 11:28 AM

ایران کے میزائل حملوں نے اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کردیا، وزیر انٹیلیجنس

ایران کے میزائل حملوں نے اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کردیا، وزیر انٹیلیجنس

ایرانی وزیر انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کی تاب نہ لاکر صہیونی حکومت نے جلد ہی جنگ بندی کی بھیک مانگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر انٹیلیجنس سید اسماعیل خطیب نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج کے مؤثر میزائل حملوں کے باعث اسرائیلی حکومت مختصر مدت میں جنگ بندی کی درخواست پر مجبور ہوگئی۔

شہید مہدی ربانی اور شہید غلامرضا محرابی کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح ہماری مسلح افواج کے مؤثر میزائل حملوں نے دشمن کو جنگ بندی پر مجبور کیا، اسی طرح انٹیلیجنس اور خفیہ اداروں بھی صہیونی حکومت کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔

وزیر انٹیلیجنس نے مزید کہا کہ دشمنوں نے اسلامی نظام کے خاتمے اور حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے کئی سازشیں تیار کی تھیں، مگر 12 روزہ جنگ کے دوران ایران میں داخلی سطح پر مکمل امن و امان قائم برقرار رہا۔

ڈرونز اور دیگر فضائی خطرات سے متعلق بات کرتے ہوئے سید اسماعیل خطیب نے کہا کہ یہ معاملات دفاعی نوعیت کے ہیں اور فضائی دفاعی حکمت عملی کے تحت طے کیے جاتے ہیں۔ ملک کی مسلح افواج اور ایئر ڈیفنس یونٹس ایسے خطرات کا بھرپور مقابلہ کریں گی۔

News ID 1934335

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha