مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور انسانی امداد کی آزاد رسائی کی خاطر جنگ بندی کے لیے فلسطینی جماعتوں سے صلاح مشورے جاری ہیں۔ حتمی فیصلے جلد ثالث ممالک کو آگاہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جنگ بندی کی پیشکش پر فلسطینی گروہوں کے ساتھ مشاورت کر رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی جارحیت کو روکنے اور انسانی امداد کے آزادانہ داخلے کو یقینی بنانے کے لیے، حماس ثالث ممالک کی جانب سے موصول ہونے والی تجویز پر فلسطینی جماعتوں اور دھڑوں کے قائدین سے صلاح و مشورہ کر رہی ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ مشاورت کے مکمل ہونے کے بعد فیصلہ ثالث ممالک کو اطلاع دے کر باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ ان کی حکومت جنگ بندی کے معاہدے کو قبول کر چکی ہے، اور اب فیصلہ حماس کو کرنا ہے۔ تاہم، اسرائیل کی جانب سے نسل کشی اور بمباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس پر فلسطینی گروہوں نے مستقل جنگ بندی کے بغیر کسی بھی معاہدے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ