30 جون، 2025، 10:52 PM

مراجع تقلید کے فتوے کے بعد رہبر معظم کو دھمکی دینے والوں کو خطرہ لاحق ہے، ایرانی عالم دین

مراجع تقلید کے فتوے کے بعد رہبر معظم کو دھمکی دینے والوں کو خطرہ لاحق ہے، ایرانی عالم دین

معروف ایرانی عالم دین نے کہا ہے کہ مراجع تقلید کی جانب سے فتوی صادر ہونے کے بعد رہبر معظم کو دھمکی دینے والوں کی زندگی خطرے میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممتاز ایرانی عالم دین اور حوزہ علمیہ کے استاد حجت‌الاسلام علیرضا پناہیان نے کہا ہے کہ بعض مراجع تقلید نے رہبر انقلاب کو دھمکی دینے والوں کے خلاف حکمِ محاربه صادر کرکے اسلام کی ہیبت اور عزت کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔ اگر ٹرمپ جیسا کوئی فرد دوبارہ ایسی جسارت کرے تو وہ اب محفوظ نہیں رہے گا۔

حجت الاسلام پناہیان نے کہا کہ گزشتہ دنوں بعض بزرگ مراجع تقلید نے ایسا عظیم دینی اقدام کیا کہ میں ان کے ہاتھ چومنے کو باعثِ فخر سمجھتا ہوں۔ اگر کوئی ولی فقیہ کو دھمکی دے تو اس کے خلاف حکم محاربه جاری ہوگا۔

انہوں نے فتوے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے خلاف محاربه کا حکم صادر ہو جائے تو دنیا کے ہر کونے میں بسنے والے مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اپنی جان قربان کرکے ایسے دشمن کے قتل کے لیے اقدام کرے۔

News ID 1934010

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha