مہرخبررساں ایجنسی کےنامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر حداد عادل نے کہا ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف سلامتی کونسل کی قرارداد یا کوئي اور اقدام کی صورت میں ایران آئي اے ای اے کے ساتھ تعاون پر نظر ثانی کرےگا حدادعادل نےتہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ مہینوں میں ایران کے ایٹمی معاملے پر مذاکرات ہورہے تھے لیکن اب بعض ممالک ہمارے پرامن ایٹمی پروگرام کےخلاف کے دباؤ ڈالکر قرارداد منظور کروانے کی کوششیں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ ایران اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے بدستور مذاکرات کو مفید سمجھتا ہے اور مذاکرات پر تاکید کرتا ہے جناب حداد عادل نے کہا کہ ایران کے خلاف قرارداد پاس کرانا ایک غلط روش ہے ،انہوں نے کہا کہ ایران ابتداہی سے مذاکرات کے حق میں تھا اور یورپی ممالک نے مذاکرات ترک کرکے دھمکی اور دباؤ کا راستہ اختیار کیا ہے انہوں نے کہا اگر مغرب ملت ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کے مسلّمہ حق سے محروم کرنے کی کوشش کرے گا تو پارلیمنٹ میں آئي اے ای اے کے ساتھ تعاون پر نظر ثانی کرنے کے بل کو منظوری دیدی جائے گی اور ہم اپنے ملک اورعوام کے حق کو پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے
حداد عادل نے کہا ہے کہ
ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کےخلاف سلامتی کونسل کی قرارداد منظور ہونےکی صورت میں ایران آئي اے ای اے کے ساتھ تعاون پر نظر ثانی کرےگا
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر حداد عادل نے کہا ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف سلامتی کونسل کی قرارداد یا کوئي اور اقدام کی صورت میں ایران آئي اے ای اے کے ساتھ تعاون پر نظر ثانی کرےگا
News ID 425595
آپ کا تبصرہ