مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمهوری ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے پاکستان کے فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کی ناجائز اور دہشت گردانہ جارحیت کے خلاف پاکستان کی حکومت اور عوام کی بہادری اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق، دونوں ممالک کے فوجی سربراہان نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران علاقائی سلامتی اور مشترکہ دفاع کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر موسوی نے کہا کہ اس جارحانہ جنگ میں امریکہ اور مغربی ممالک نے نہ صرف اسرائیل کو تمام ممکنہ مدد فراہم کی بلکہ ایران کے خلاف ہر قسم کا پروپیگنڈا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ جنگ کے آغاز میں ہمیں بڑے اور اہل کمانڈروں کی شہادت کا دکھ اٹھانا پڑا، مگر ہم نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا، یہاں تک کہ دشمن کو جنگ بندی کی درخواست کرنی پڑی۔
اس موقع پر دونوں افواج کے سربراہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے میں استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
آپ کا تبصرہ