21 جون، 2025، 2:52 PM

دنیا تیسری عالمی جنگ کی جانب بڑھ رہی ہے، صدر پوٹن

دنیا تیسری عالمی جنگ کی جانب بڑھ رہی ہے، صدر پوٹن

روسی صدر نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا تیسری عالمی جنگ کی جانب بڑھ رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اور مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا تیسری عالمی جنگ کی جانب بڑھ رہی ہے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات نہایت ہی پریشان کن ہیں۔ میں کسی مذاق یا مسخرے کے موڈ میں نہیں ہوں۔ جنگ کا دائرہ بڑھنے کے امکانات زیادہ ہیں جس کے ہم پر بھی براہ راست اثرات مرتب ہوں گے۔

صدر پوٹن نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی وجہ سے اب تک عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں پر قابل ذکر اثرات نہیں پڑے ہیں اس لئے اوپیک ممالک کو مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو ایران اور اسرائیل کے ساتھ تبادلہ خیال کررہا ہے تاکہ جنگ ختم ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ایرانی دوستوں سے روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں ہیں اور کچھ تجاویز پر اس وقت غور جاری ہے۔

News ID 1933724

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha