مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی جانب سے تہران اور دیگر ایرانی شہروں پر جارحیت کے خلاف ایران کے تمام شہروں اور قصبوں میں عوام نے نماز جمعہ کے ریلیاں نکالیں اور احتجاجی مظاہرے کیے۔
خوزستان کے شہر اہواز میں عوام نے گرم موسم میں گھروں سے نکل کر صہیونی حکومت کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔
اہواز میں نماز جمعہ کے اجتماع میں لوگوں نے کفن پہن کر شرکت کی۔ لوگوں نے سروں پر نحن منتقمون کے جملے لکھ کر صہیونی حکومت سے انتقام کا نعرہ لگارہے تھے۔
بوشہر میں عوام کی بڑی تعداد نے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی میں شریک ہوکر صہیونی حکومت کے خلاف مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
بندر عباس میں عوامی احتجاج
بندر عباس میں عوام کی بڑی تعداد نے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی میں شریک ہوکر صہیونی حکومت کے خلاف مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
اہواز، 50 سینٹی گریڈ ٹمپریچر کے باوجود عوام کی کثیر تعداد میں نماز جمعہ میں شرکت
خوزستان کے دارالحکومت اہواز میں شدید گرمی کے باوجود عوام کی بڑی تعداد نے نماز جمعہ اور اس کے بعد صہیونی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔
امام جمعہ نے ہتھیار جسم پر سجا کر نماز جمعہ کی اقتدا کی۔
ایلام، عوام کا نماز جمعہ کے بعد صہیونی حکومت کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ
ایلام میں لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔ نماز جمعہ کے بعد ریلی نکالی گئی جس میں صہیونی حکومت کے خلاف شدید مظاہرہ کیا گیا اور ایرانی حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
اصفہان، عوام کا صہیونی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج، ھیھات منا الذلہ کے فلگ شگاف نعرے
اصفہان میں عوام نے نماز جمعہ میں بڑی تعداد میں شرکت کی اور نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی میں ھیھات منا الذلہ کے نعرے لگاکر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف استقامت کا عزم ظاہر کیا۔
فارس، شیراز اور دیگر شہروں میں صہیونی حکومت کے خلاف شدید مظاہرہ
صوبہ فارس کے مرکز شیراز اور دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد عوام نے وسیع پیمانے پر احتجاجی ریلیاں نکالیں اور صہیونی حکومت کے خلاف ایرانی مسلح افواج کی جوابی کاروائیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
بیرجند، نماز جمعہ کے بعد عوام کا اسرائیل کے خلاف شدید مظاہرہ
ایران کے دیگر شہروں کی طرح بیرجند میں بھی عوام نے نماز جمعہ کے بعد صہیونی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور اسرائیل اور امریکہ کے خلاف بھرپور استقامت کا عزم ظاہر کیا۔
قزوین، صہیونی حکومت کے خلاف عوامی مظاہرہ
قزوین میں نماز جمعہ کے بعد صہیونی حکومت کے خلاف عوام نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نماز جمعہ کے شرکاء نے اسرائیل پر جوابی حملوں کے لئے ایرانی مسلح افواج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
صوبہ مشرقی آذربائیجان میں نماز جمعہ کے بعد صہیونی حکومت کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
صوبہ مشرقی آذربائیجان کے مرکز تبریز سمیت مختلف شہروں میں عوام نے نماز جمعہ کے بعد صہیونی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ عوام نے نماز جمعہ اور احتجاجی ریلی میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بھرپور قیام کا اعلان کیا۔
آستارا، احتجاجی ریلی، صہیونی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی
آستارا میں نماز جمعہ کے بعد عوام نے احتجاجی ریلی نکالی اور صہیونی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
کردستان، مختلف شہروں میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے
کردستان کے مرکز سنندج اور دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد عوام کی بڑی تعداد احتجاجی ریلی نکالی اور صہیونی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
سنندج میں نماز جمعہ کے بعد لوگوں نے انقلاب اسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مردہ امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے۔
مشہد، نماز جمعہ کے بعد صہیونی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی
خراسان رضوی کے مرکز مشہد اور دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد عوام نے احتجاجی ریلی نکال کر صہیونی حکومت کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کرمانشاہ، اسرائیل کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے
کرمانشاہ کے مختلف شہروں اور قصبوں میں نماز جمعہ کے بعد عوام نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگارہے تھے۔
لرستان، اسرائیل کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ
لرستان کے مرکز خرم آباد اور دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد صہیونی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شرکاء نے اسرائیل کے خلاف اور ایرانی مسلح افواج کے حق میں شدید نعرے لگائے۔
آپ کا تبصرہ