17 جون، 2025، 1:53 PM

یہاں خوف کا نام و نشان نہیں/ قم کے عوام کا پیغام: ہم اپنے خون کے آخری قطرہ تک ڈٹے رہیں گے

یہاں خوف کا نام و نشان نہیں/ قم کے عوام کا پیغام: ہم اپنے خون کے آخری قطرہ تک ڈٹے رہیں گے

قم کے شہداء کی تشییع جنازہ عوام کی شاندار اور باعث افتخار موجودگی میں، صہیونی حکومت کی متعدد دھمکیوں کے باوجود منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، گزشتہ شب صہیونی حکومت کی فوج نے نہایت بزدلی کے ساتھ قم کے مختلف علاقوں پر میزائل داغے جن کے نتیجے میں پانچ افراد شہید ہوئے۔ گزشتہ ایام میں بھی حضرت معصومہ (س) فضائی دفاعی فورس قم نے دفاعی کارروائیوں میں تین شہداء پیش کیے تھے اور یوں قم کے شہداء کی مجموعی تعداد آٹھ تک جا پہنچی تھی۔ آج صبح شہداء کے جنازوں کی تشییع کا اعلان کیا گیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے بہت تیزی کے ساتھ قم کے عوام کو اس کی اطلاع دے دی گئی۔

میں اعلان شدہ وقت سے ذرا پہلے قم شہر کے جانبازان چوک، مصلی قدس قم کے سامنے پہنچا۔ چوک کے اطراف میں عوام کا جم غفیر موجود تھا جو شہداء کے پہنچنے کا انتظار کر رہے تھے۔

ہر طرف لوگوں کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ جن میں غم، غصہ اور نفرت نمایاں تھی۔ ہر کوئی اپنی استطاعت کے مطابق مختلف امور سنبھالنے کی کوشش میں تھا۔

آغاز ہی سے عوام کی بڑی تعداد اس اجتماع میں شریک تھی۔ شاید کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ اس اجتماع کے آغاز پر ہی بے مثال اور بے نظیر شجاعت کے ساتھ جمع ہوں گے چونکہ گزشتہ دنوں میں منحوس صہیونی حکومت کی جانب سے خودکش اور ڈرون حملوں جیسی شدید سیکورٹی دھمکیاں دی جا رہی تھیں لیکن یہاں خوف کا نام و نشان تک نہ تھا! حالانکہ میں نے شرکاء سے پوچھے گئے اپنے سوالات میں خوف کو کلیدی نکتہ بنایا تھا تاکہ دکھا سکوں کہ شیعہ مولا علی علیہ السلام اور حیدر کرار کے ماننے والوں اور ان یہودیوں میں کتنا فرق ہے جو صرف "خیبر" کا نام سن کر ہی خوف سے لرز اٹھتے ہیں۔ دوسری طرف قم کے عوام کا آخری پیغام یہ تھا کہ ہم اپنے خون کے آخری قطرہ تک ڈٹے رہیں گے۔

News ID 1933612

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha