مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، نتانیاہو نے ایک بیان میں کہا: ایران کے پاس 20 ہزار بیلسٹک میزائل ہیں اور ہم یہ قبول نہیں کریں گے۔"
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے گزشتہ رات مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی اہداف پر میزائل حملے کیے ہیں۔
نتانیاہو نے ان حملوں کے تناظر میں ایران کے میزائل نظام کو کمزور کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا، تاہم ان کے اس بیان کو ایران کی دفاعی قوت کا غیر ارادی اعتراف سمجھا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم کا یہ اعتراف نہ صرف ایران کے بڑھتے ہوئے دفاعی اثرورسوخ کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ صیہونی رژیم ایران کی جوابی صلاحیتوں سے گہری تشویش میں مبتلا ہے۔
آپ کا تبصرہ