7 جون، 2025، 12:33 PM

انصار اللہ یمن کا بڑے پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے کے لیے آمادگی کا اعلان

انصار اللہ یمن کا بڑے پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے کے لیے آمادگی کا اعلان

یمنی تنظیم انصاراللہ نے سعودی حمایت یافتہ حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ نے سعودی حمایت یافتہ خود ساختہ حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے ایک وسیع اور مکمل منصوبے کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق یمنی قیدیوں کی رہائی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر المرتضی نے کہا ہے کہ عید قربان کے موقع پر وہ اپنے حریف کو دعوت دیتے ہیں کہ ایک جامع منصوبے کے تحت تمام یمنی اور غیر یمنی قیدیوں کے تبادلے کا عمل شروع کیا جائے۔

المرتضی نے مزید کہا کہ وہ سعودی عرب سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قیدیوں کے تبادلے کے اس عمل کے لیے متعلقہ فریقین پر دباؤ ڈالے تاکہ یہ عمل جلد از جلد شروع کیا جاسکے۔

انصار اللہ کے نمائندے نے واضح کیا کہ ان کی تحریک اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

یاد رہے کہ انصار اللہ نے جنوری میں بھی 153 قیدیوں کو رہا کیا تھا۔

News ID 1933271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha