6 جون، 2025، 5:29 PM

لبنان کے خلاف صیہونی جارجیت، پاکستان کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت

لبنان کے خلاف صیہونی جارجیت، پاکستان کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت

پاکستان نے لبنان پر صیہونی حکومت کے جارحانہ فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لبنان کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی شب جنوبی بیروت اورجنوبی لبنان کےعلاقوں پرکیےگئے اسرائیلی فضائی حملے بین الاقوامی قانون اور لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملے نومبر دوہزار چوبیس میں ہونے والی جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور بےقابو طاقت کے استعمال سے شہری جانوں کو خطرہ ہے اور علاقائی استحکام متاثر ہو رہا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں لبنانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے بیان میں اقوام متحدہ اور ثالث ممالک سے اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور قابض افواج کو جوابدہ بنانےکے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

لبنانی میڈیا ذرائع نے گزشتہ رات جنوبی بیروت میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور اس علاقے میں واقع مسجدالقائم کے کنارے واقع ایک عمارت کو صیہونی جنگي طیاروں کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کی خبر دی تھی ۔اس حملے میں کئی عمارتیں تباہ اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہيں۔

News ID 1933254

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha