23 مئی، 2025، 10:06 AM

ٹرمپ اور نتن یاہو کی ٹیلیفونک گفتگو، ایران کے خلاف مشترکہ موقف اپنانے کا اعادہ

ٹرمپ اور نتن یاہو کی ٹیلیفونک گفتگو، ایران کے خلاف مشترکہ موقف اپنانے کا اعادہ

صہیونی وزیراعظم اور امریکی صدر نے ٹیلفونک گفتگو کے دوران ایران کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاهو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں ایران کے خلاف پرانے اور بے بنیاد الزامات کو دوبارہ دہراتے ہوئے زور دیا کہ ایران کو مبینہ طور پر ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ضروری ہے۔

گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو ملازمین کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

صہیونی وزیراعظم نے امریکہ میں یہود مخالف حملوں کے خلاف کوششوں پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں نے صہیونی یرغمالیوں کی رہائی، حماس کا خاتمہ اور غزہ کے عوام کی جبری نقل مکانی کے ٹرمپ کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔

News ID 1932883

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha