22 مئی، 2025، 8:17 PM

ایرانی طلباء کا فردو ایٹمی پلانٹ کے گرد انسانی زنجیر بنا کر ایٹمی پروگرام کی حمایت کا اعلان+ ویڈیو

ایرانی طلباء کا فردو ایٹمی پلانٹ کے گرد انسانی زنجیر بنا کر ایٹمی پروگرام کی حمایت کا اعلان+ ویڈیو

ایرانی طلباء نے فرودو ایٹمی پلانٹ کا دورہ کرکے ایٹمی پروگرام کی حمایت کا اعلان کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سینکڑوں ایرانی طلباء نے فردو میں واقع جوہری مرکز کے گرد انسانی زنجیر بنا کر ملک کے ایٹمی پروگرام کی حمایت کا اظہار کیا۔ یہ اقدام ایران اور امریکہ کے درمیان متوقع جوہری مذاکرات سے قبل سامنے آیا ہے۔

طلباء نے اس موقع پر ایک اعلامیہ بھی پڑھ کر سنایا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ ملکی قومی مفادات کسی بھی صورت میں مذاکرات کا موضوع نہیں بن سکتے۔

فردو ایٹمی پلانٹ ایران کا ایک زیر زمین یورینیم افزودگی مرکز ہے، جو قم شہر سے 32 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع فردو گاؤں کے قریب موجود ہے۔

News ID 1932872

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha