مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے سکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: بغداد کا صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے، اس رژیم کو تسلیم کرنے یا عراق میں اس کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "عراق کا موقف وہی ہے جو فلسطین کے مسئلے پر عربوں کا مستقل موقف ہے۔"
انھوں نے عراق میں ہتھیاروں کے مسئلے کے بارے میں کہا: حکومت ہتھیاروں کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لینا چاہتی ہے اور سرکاری اداروں کے باہر کوئی ہتھیار نہیں ہونا چاہیے۔"
ہم نے دو دہائیوں تک دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور آج ہم اپنے سکیورٹی اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔"
آپ کا تبصرہ