4 مئی، 2025، 6:33 PM

ایرانی وزیر خارجہ پاکستان روانہ ہوگئے

ایرانی وزیر خارجہ پاکستان روانہ ہوگئے

سید عباس عراقچی اس دوران پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کچھ ہی دیر پہلے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ پاکستانی اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا یہ دورہ ایران کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ باقاعدہ مشاورت کے تحت کیا جارہا ہے۔

سید عباس عراقچی اس دوران پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور حالیہ علاقائی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سید عباس عراقچی پاکستان کے بعد بھارت کا بھی سرکاری دورہ کریں گے۔

News ID 1932397

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha