3 مئی، 2025، 8:23 AM

اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں، اقوام متحدہ

اسرائیلی  ناکہ بندی کی وجہ سے غزہ کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے محاصرے  اور 18 مہینوں سے جاری جنگ غزہ کے بچوں کو تباہی کے دہانے پر دھکیل رہی ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا کہ غزہ میں بچوں کو نہ صرف مسلسل بمباری کا سامنا ہے بلکہ انہیں ضروری خدمات اور زندگی بچانے والی دیکھ بھال سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی محاصرے کے ہر گزرتے دن کے ساتھ، غزہ کے بچے بھوک، بیماری اور موت کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں، اسرائیلی جارحیت بلاجواز ہے۔

اقوام متحدہ کی عہدیدار نے کہا کہ فلسطینی جس سمندر کو ماہی گیری کے لیے استعمال کرتے تھے اسے  محدود کر دیا گیا ہے۔ بیکریاں بند ہیں اور پانی کی قلت میں اضافہ ہو رہا ہے مارکیٹیں اشیاء ضروریہ سے تقریباً خالی ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے مہینے خاندانوں کو  صفائی ستھرائی اور کھانا پکانے کے درمیان انتخاب کرنے پر مجبور کیا گیا کیونکہ پانی تک رسائی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

 رسل نے خبردار کیا کہ ویکسین ختم ہونے کے باعث  بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں جب کہ شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سال کے آغاز سے اب تک 9,000 سے زائد بچوں کو شدید غذائی قلت کے باعث علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔

News ID 1932354

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha