31 جولائی، 2025، 7:05 PM

قالیباف نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے سربراہ کو اقوام متحدہ کی رپورٹوں کی روشنی میں رسوا کردیا

قالیباف نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے سربراہ کو اقوام متحدہ کی رپورٹوں کی روشنی میں رسوا کردیا

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صہیونی ہم منصب کی غلط بیانی کو مستند شواہد کی روشنی میں مسترد کرکے رسوا کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسرائیلی پارلیمنٹ کنسٹ کے سربراہ کی جانب سے غزہ میں بچوں کی بھوک کو فیک نیوز کہنے پر مستند شواہد پیش کرکے صہیونی رہنما کو رسوا کردیا۔

قالیباف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے مجرم صدر کا دعوی ہے کہ غزہ میں بچوں کی بھوک صرف جھوٹی خبریں ہیں۔ تمہیں شرم آنی چاہیے! دنیا تمہارے ہاتھوں تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی دیکھ رہی ہے۔ کیا اقوام متحدہ، یونیسف اور امدادی ادارے سب جھوٹ بول رہے ہیں، اور صرف تم سچ کہہ رہے ہو؟ تم انسانیت کے لیے باعث ننگ ہو!۔

قالیباف نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے سربراہ کو اقوام متحدہ کی رپورٹوں کی روشنی میں رسوا کردیا

محمدباقر قالیباف نے اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے اقوام متحدہ اور اس سے وابستہ اداروں کی چار معتبر اور حالیہ رپورٹوں کا حوالہ دیا، جن میں واضح طور پر اسرائیلی مظالم، بچوں کی بھوک، پانی کی قلت اور قحط کی حقیقت بیان کی گئی ہے۔

News ID 1934600

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • PK 19:21 - 2025/07/31
      0 0
      زبردست