20 اپریل، 2025، 11:08 AM

یمن پر امریکی حملوں پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی شدید تشویش

یمن پر امریکی حملوں پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی شدید تشویش

اقوام متحدہ کے سربراہ گوتریش نے یمن پر امریکی حملوں پے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے یمن میں امریکی فضائی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے 17 اور 18 اپریل 2025 کو امریکی افواج کی جانب سے یمن کے صوبہ الحدیدہ میں واقع راس عیسیٰ بندرگاہ اور اس کے اطراف کے علاقوں پر ہونے والے حملوں کو باعث تشویش قرار دیا جس کے نتیجے میں یمنی طبی ذرائع کے مطابق اب تک کم از کم 74 افراد شہید اور 171 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ حملے کے وقت امدادی اور دفاعی ٹیمیں پہلے حملے کے زخمیوں کو بچانے اور آگ بجھانے میں مصروف تھیں مگر امریکی جنگی طیاروں نے دوبارہ اسی مقام کو نشانہ بنا کر ایک المناک انسانی سانحہ رقم کیا۔

News ID 1932025

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha