30 مارچ، 2025، 2:18 PM

آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان

آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ پاکستان کے اسپیس ادارے ’’سپارکو‘‘ کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند گزشتہ روز پاکستانی وقت کے مطابق تین بج کر اٹھاون منٹ پر تشکیل پا چکا۔ ’’سپارکو‘‘ کے مطابق اتوار کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً  27 گھنٹے ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین، فلسطین، سوڈان، ترکیہ، روس اور یمن سمیت کئی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا، ان ممالک میں عید الفطر آج اتوار 30 مارچ کو ہوگی، غزہ میں بھی آج عید منائی جائے گی۔ اسرائیلی حملوں کے بعد تباہ حال غزہ میں دوسری عیدالفطر منائی جائے گی، فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں بھی ہم اپنے بچوں کو کچھ نہیں دلا سکتے۔  

News ID 1931502

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Syed Munir Hussain Shah PK 16:38 - 2025/03/30
      0 0
      Good