28 مارچ، 2025، 9:05 AM

اسرائیل کو اسلحے کی فروخت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، امریکی سینیٹر 

اسرائیل کو اسلحے کی فروخت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، امریکی سینیٹر 

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ جنگ کے پیش نظر اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت روکنے کا مطالبہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں انسانی حقوق کی پے در پے خلاف ورزیوں کے باوجود مسلسل تل ابیب کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسی تناظر میں معروف امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت روکنے کے لیے دو قراردادیں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برنی سینڈرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے قانونی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سینیٹ میں ان قراردادوں پر ووٹنگ کو یقینی بنائیں گے۔

سینڈرز نے مزید کہا کہ نتن یاہو نے اس وحشیانہ جنگ میں واضح طور پر امریکی قوانین اور بین الاقوامی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ ہمیں اس قتل و غارت کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

برنی سینڈرز کے اس اقدام سے امریکی کانگریس میں اسرائیل کو فوجی امداد جاری رکھنے یا روکنے پر ایک اہم بحث چھڑنے کا امکان ہے۔

یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تقریباً ڈیڑھ سال سے جاری غزہ جنگ میں امریکہ، سفارتی اور عسکری سطح پر اسرائیل کا سب سے بڑا حامی رہا ہے اور اسے بڑے پیمانے پر اسلحہ فراہم کرتا رہا ہے۔

News ID 1931431

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha