19 فروری، 2025، 3:54 PM

خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے تہران اور دوحہ کی کوششیں جاری ہیں، ایرانی سفیر

خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے تہران اور دوحہ کی کوششیں جاری ہیں، ایرانی سفیر

قطر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا: تہران اور دوحہ خطے میں امن کے قیام، استحکام کے قیام اور سلامتی کو یقینی بنانے میں تعمیری اور موثر کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر میں ایران کے سفیر علی صالح آبادی نے امیر قطر کے دورہ تہران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی سلامتی کے استحکام میں مدد ملے گی۔

 انہوں نے بین الاقوامی بحرانوں کے حل کے سلسلے میں امیر قطر کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غزہ جنگ کے دوران انسانیت کی مدد کے سلسلے میں قابل قدر خدمات انجام دیں۔

صالح آبادی نے کہا کہ امیر قطر اپنے دورہ تہران کے دوران ایرانی حکام سے دوطرفہ تعاون میں توسیع اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1930490

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha