19 فروری، 2025، 6:09 PM

امیر قطر کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات

امیر قطر کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے امیر قطر اور اس کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

امیر قطر تہران کے دورے پر آئے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے صدر پزشکیان اور دیگر ایرانی اعلی حکام سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے بارے میں مذاکرات کیے۔

ایران اور قطر کے رہنماؤں نے خطے کی صورتحال مخصوصا فلسطینیوں کے بارے میں امریکہ اور صہیونی حکومت کے مجوزہ منصوبوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

News ID 1930496

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha