5 فروری، 2025، 11:05 PM

ایران ایک طاقتور ملک ہے جو پابندیوں کے حصار کو توڑ سکتا ہے، صدر پزشکیان

ایران ایک طاقتور ملک ہے جو پابندیوں کے حصار کو توڑ سکتا ہے، صدر پزشکیان

ایرانی صدر نے ٹرمپ کی جانب سے ملک کی پیٹرولیم برآمدات کو صفر پر لانے کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہماری معیشت تیل پر انحصار کرتی ہے، جبکہ ہمارے پاس اس کے علاوہ اور بھی بہت سے ذرائع موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو توانائی کی برآمدات کے نتیجے میں نمایاں آمدنی ہوئی ہے۔

پزشکیان نے کہا کہ ہم ایک طاقتور ملک ہیں اور ہمارے ذخائر اور وسائل دنیا میں غیر معمولی ہیں، امریکہ ہم پر پابندیاں لگا رہا ہے، لیکن اگر ہم اپنے وسائل خود کنٹرول کریں تو اپنے مسائل حل کر لیں گے۔

انہوں نے امریکی صدر کی دھمکی کے جواب میں کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہماری معیشت تیل پر انحصار کرتی ہے اور وہ اسے روکنا چاہتے ہیں، جب کہ ہمارے پاس اور بھی بہت سے طریقے اور ذرائع موجود ہیں۔

 گزشتہ رات امریکی صدر  نے کہا کہ وہ ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر پر لے آئیں گے۔ تاہم یہ واضح ہے کہ ایران، امریکی غیر قانونی پابندیوں کو ناکام بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

News ID 1930104

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha