5 فروری، 2025، 8:39 PM

اوپیک ممبران کا اتحاد امریکی پابندیوں کو ناکام بنا سکتا ہے، صدر پزشکیان

اوپیک ممبران کا اتحاد امریکی پابندیوں کو ناکام بنا سکتا ہے، صدر پزشکیان

ایرانی صدر نے کہا کہ اگر اوپیک کے اراکین متحد ہو کر کام کریں تو امریکہ کسی ایک رکن پر پابندی لگانے کی جرات نہیں کر سکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے آج تہران میں اوپیک کے سیکرٹری جنرل ہیثم الغیث نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں صدر پزشکیان نے کہا کہ تجربات اور کامیابیوں کی منتقلی کے ساتھ ساتھ مشترکہ مارکیٹ کا انتظام اوپیک کے اراکین کے درمیان تعاون کے سنجیدہ پہلووں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اوپیک کے ارکان  متحد ہو کر کام کریں تو امریکہ کسی ایک رکن پر پابندی اور دباؤ نہیں ڈال سکتا۔

 ملاقات میں اوپیک کے سکریٹری جنرل نے ایران کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایران نے اوپیک کے بانیوں میں سے ایک ہونے کے ناطے ہمیشہ اس تنظیم میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میں نے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے اپنے دور میں اوپیک کو تمام ممبران کے مفادات کے تحفظ اور مارکیٹ کے استحکام کی سمت میں آگے بڑھانے کی کوشش کی ہے۔ 

ہیثم الغیث نے کہا کہ ہم نے مشترکہ مفادات کے حصول میں ایک خاندان کے افراد کی حیثیت سے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری سے اوپیک کو مارکیٹ میں پہلے سے زیادہ مضبوط کردار ادا کرنے کا موقع میسر آگیا ہے۔

News ID 1930102

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha