مہر نیوز کے مطابق، باخبر ذرائع نے بتایا ہے امریکی حمایت یافتہ عناصر اور داعش کے درمیان شام کے علاقے رقہ اور حسکہ کی سکیورٹی کے حوالے سے خفیہ بات چیت ہوئی ہے۔
باخبر ذرائع نے مزید آگاہ کیا کہ شام میں امریکہ کے زیر قبضہ علاقوں رقہ اور حسکہ کو جانے والے پانچ اہم راستوں پر داعش کا قبضہ ہے، یہ خفیہ گٹھ جوڑ امریکی اڈوں پر حملے نہ کرنے اور مذکورہ راستوں کو محفوظ بنانے کے مقصد سے وجود میں آیا ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ امریکہ شام سمیت پورے خطے میں داعش کے خلاف جنگ کا ڈرامہ رچاتا ہے جب کہ شام میں امریکی فوج اور داعشی عناصر کے درمیان چھوٹی سی جھڑپ تک نہیں ہوئی ہے اور داعش امریکی افواج سے حتی سو میٹر سے بھی کم فاصلے پر قابض ہے!
آپ کا تبصرہ