13 جنوری، 2025، 2:54 PM

ایران جون کے وسط میں ظفر 2 اور پایا سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے گا

ایران جون کے وسط میں ظفر 2 اور پایا سیٹلائٹ خلاء میں بھیجے گا

ایران کی خلائی ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملک جون 2025 کے وسط میں دو نئے سیٹلائٹس مدار میں بھیجے گا۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کی خلائی ایجنسی کے سربراہ حسن سالاریہ نے تہران میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ملک دو سیٹلائٹس، ظفر 2 اور پایا مدار میں بھیجے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں سیٹلائٹس جون کے وسط میں لانچ کئے جائیں گے۔

حسن سالاریہ نے کہا کہ ایران عشرہ  فجر کے دوران اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر کچھ اہم منصوبوں کی نقاب کشائی کرے گا۔

 انہوں نے کہا کہ پارس 3 سیٹلائٹ اس وقت تعمیر کے مرحلے میں ہے جب کہ "ناہید 1" اور "ناہید 2" کے فلائٹ پروٹو ٹائپ پچھلے سال سامنے آئے تھے، جنہیں جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔

News ID 1929539

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha