12 جنوری، 2025، 4:23 PM

ٹرمپ کے خصوصی ایلچی، عراق کا خفیہ دورہ کریں گے! ذرائع کا انکشاف

ٹرمپ کے خصوصی ایلچی، عراق کا خفیہ دورہ کریں گے! ذرائع کا انکشاف

ایک باخبر ذریعے نے آنے والے دنوں میں ٹرمپ کے ایلچی کے عراق کے خفیہ دورے اور اس ملک کے وزیر اعظم سے ملاقات کا انکشاف کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایک باخبر سیاسی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی عراق کا خفیہ دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ عراقی وزیر اعظم شیاع السودانی کو ٹرمپ کا پیغام پہنچائیں گے۔

مذکورہ ذریعے نے مزید کہا کہ یہ دورہ خفیہ طور پر کیا جائے گا جس میں سودانی کے ایران سمیت خطے کے ممالک کے حالیہ دوروں کی تفصیلات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران السودانی نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

News ID 1929525

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha