23 دسمبر، 2024، 11:42 PM

صیہونی دشمن غزہ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کو چھپا رہا ہے، ترجمان القسام

صیہونی دشمن غزہ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کو چھپا رہا ہے، ترجمان القسام

فلسطین کی القسام بریگیڈز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت اپنی فوج کی ساکھ بچانے کے لئے غزہ کے شمال میں ہلاکتوں کو چھپا رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطین کی القسام بریگیڈز کے ترجمان "ابو عبیدہ" نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر جاری ایک پیغام میں صیہونی فوج کی غیر معمولی ہلاکتوں سے پردہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے شمال میں ہمارے مجاہدین کی بہادری اور میدانی کارکردگی دنیا بھر کے آزادی کے متوالوں کے لئے ایک قابل تقلید نمونہ ہے۔ 

ابوعبیدہ نے کہا کہ دشمن اپنی فوج کا امیج بچانے کے لئے غزہ کے شمال میں  فوجیوں کی ہلاکتوں پر پردہ ڈال رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی فوج کی رسوائیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے غزہ کے شمال میں بے گناہ شہریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے واضح کیا کہ دشمن کے قیدیوں کا انجام  قابض فوج کی پیش قدمی پر منحصر ہے، اگر جارحانہ پیش قدمی جاری رہی تو قیدیوں کے انجام کی ذمہ داری قابض رجیم پر ہوگی۔

News ID 1929029

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha