13 دسمبر، 2024، 7:57 PM

امریکی وزیر خارجہ غیر اعلانیہ دورے پر عراق پہنچ گئے!

امریکی وزیر خارجہ غیر اعلانیہ دورے پر عراق پہنچ گئے!

امریکی وزیر خارجہ غیر اعلانیہ دورے پر عراق پہنچ گئے اور اس ملک کے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ایک غیر اعلانیہ دورے پر عراق پہنچ گئے۔

 رپورٹ کے مطابق بلنکن نے شام کی صورتحال پر بات چیت کی غرض سے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی۔ 

انہوں نے کہا: شامی اقلیتوں کی حمایت کرتے ہوئے ملک کے تمام دھڑوں پر مشتمل حکومت کی تشکیل کی ضرورت ہے۔" 

امریکی وزیر خارجہ نے کہا: عراق کو اپنی خودمختاری کے استحکام پر توجہ دیتے ہوئے داعش کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ خیال رہے کہ امریکہ پھر سے داعش کے فتنے کو منظم کرنے کے درپے ہے۔  

انہوں نے کہا: شام کو سابقہ ​​حکومت کے اثرات سے نجات دلانے کے لئے خطے کے ممالک کو اس ملک کے عوام کی مدد کرنی ہوگی۔ 

بلنکن نے دعوی کیا: ہم اسد حکومت سے آزادی کے بعد شام کے عبوری سیاسی عمل میں اس ملک کے عوام کی حمایت کرتے ہیں۔"

News ID 1928784

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha