23 نومبر، 2024، 2:54 PM

مشرق وسطی میں امریکی فوج پر 200 سے زائد حملے ہوئے، پینٹاگون

مشرق وسطی میں امریکی فوج پر 200 سے زائد حملے ہوئے، پینٹاگون

امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران مشرق وسطی میں امریکی فوج پر 200 سے زائد حملے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق المیادین نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی حکومت کے مظالم کی حمایت پر دنیا بھر مخصوصا مشرق وسطی میں امریکہ کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔

مشرق وسطی میں امریکی اور صہیونی تنصیبات پر مقاومت کے حملوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایک بیان جاری کیا ہے۔

بیان کے مطابق 8 اکتوبر 2023 سے 21 نومبر 2024 تک کے عرصے میں مشرق وسطی میں تعیینات امریکی فوجیوں پر 206 حملے ہوئے ہیں۔

پینٹاگون کے بیان میں حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

News ID 1928318

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha