20 نومبر، 2024، 9:18 AM

ایرانی وزیر خارجہ کی یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف نئی پابندیوں پر شدید تنقید

ایرانی وزیر خارجہ کی یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف نئی پابندیوں پر شدید تنقید

سید عباس عراقچی نے فرانس کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں یورپی ممالک کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری کے اشتعال انگیز اقدام کی سخت تنقید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانسیسی وزیر خارجہ ژان نوئل بارو کے ساتھ سید عباس عراقچی کی ٹیلیفونک گفتگو میں جوہری مذاکرات اور علاقائی صورتحال پر تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی ممالک کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری کے غیرقانونی اور اشتعال انگیز اقدام پر سخت تنقید کی ہے۔

عباس عراقچی نے جرمنی، فرانس اور انگلینڈ کی جانب سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں قرارداد پیش کرنے کے فیصلے کی بھی سخت مذمت کرتے ہوئے وضاحت کی کہ تینوں یورپی ممالک کا اقدام ایران اور ایجنسی کے درمیان مثبت تعاملات کے ماحول کو خراب کرنے کی کھلی تضاد ہے اور یہ اقدام صرف مسئلے کو مزید پیچیدہ کرے گا۔

وزیر خارجہ نے علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے صیہونی رژیم کی جانب سے لبنان پر مسلسل حملے اور غزہ میں جاری نسل کشی کا تذکرہ کیا اور اس بات کی طرف نیز اشارہ کیا کہ صہیونی حامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان مظالم کے مزید جاری نہ رہنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے لبنان اور غزہ میں صیہونی رژیم کو حملے سے روکنے کے لیے تمام متعلقہ فریقین کی سنجیدہ کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

News ID 1928245

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha