مہر خبررساں ایجنسی نے انادولو ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ چلی کے صدر گیبریل بورک نے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ غزہ میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں۔
بورک نے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ہم آج سنگین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں کہ جہاں غزہ کے لاکھوں شہری اسرائیلی جارحیت کے شکار ہیں۔
بورک نے غزہ میں جاری مظالم اور جبری نقل مکانی کی روک تھام اور خوراک کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی پر جاری مظالم کی مذمت میں ہم اپنے مؤقف کو دہراتے رہیں گے۔
چلی کے رہنما نے غربت کو کم کرنے میں اپنے ملک کی پیشرفت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا: ایک جامع معیشت تیار کرنے کی کوششوں کی بدولت چلی نے فیصلہ کن پالیسیوں کے ذریعے غربت کی شرح پر قابو پایا ہے جو 40% سے کم ہو 6.5% تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے ممالک پر زور دیا کہ وہ بھوک اور غربت کے خلاف اپنی کوششیں تیز کریں، اگر ہم غربت کو اس کے تمام جہتوں میں کم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں مشترکہ مسائل سے مل کر نمٹنا ہوگا۔
آپ کا تبصرہ