29 ستمبر، 2024، 7:06 PM

ایران فلسطین کی آزادی تک حزب اللہ کے ساتھ کھڑا رہے گا، جنرل قاآنی

ایران فلسطین کی آزادی تک حزب اللہ کے ساتھ کھڑا رہے گا، جنرل قاآنی

ایران کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے حسن نصر اللہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایران فلسطین کی فتح اور قدس کی آزادی تک حزب اللہ کی حمایت جاری رکھے گا۔

مہر نیوز کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے تہران میں حزب اللہ کے دفتر کے دورے کے دوران لبنان کی مزاحمتی تحریک کے سابق سیکرٹری جنرل کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔

قدس فورس کے کمانڈر نے شہید سید حسن نصر اللہ کی گزشتہ تین دہائیوں پر محیط پر مشتمل قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید نے حزب اللہ کو عروج پر پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے 2006 میں داعش کی دہشت گردی اور صیہونی دشمن کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔

جنرل قاآنی نے واضح کیا کہ ایران فلسطین کی فتح اور القدس کی آزادی تک شہید حسن نصر اللہ کے راستے اور مکتب کی حمایت میں حزب اللہ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

News ID 1927032

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Mudassar syed 05:46 - 2024/09/30
      0 0
      جب اسرائیل کو احساس نہی تو یہ لوگ کیون کر رہے ہےاپ بھی ابادی کو نشانا بنیے