مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بعض ذرائع ابلاغ نے بیروت میں پیجر ڈیوائس کے دھماکے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
لبنان کے ایل بی سی ٹیلی ویژن چینل نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے آفیشل نامہ نگار نے سرکاری نیوز چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی کو مواصلاتی آلات پر سائبر حملے کے دوران سطحی چوٹیں آئیں ہیں۔
دوسری جانب مجتبیٰ امانی کی اہلیہ نے بھی اپنے ذاتی صفحے پر لکھا کہ لبنان میں پیجر دھماکے کے نتیجے میں مجتبٰی امانی زخمی ہوئے ہیں، لیکن خدا کا شکر ہے کہ خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ مہر نیوز ایجنسی نے ایک گھنٹہ قبل اس واقعے کی اطلاع دی تھی جس کی تصدیق مذکورہ انٹرویو سے ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ