17 ستمبر، 2024، 9:06 PM

ایران بیروت واقعے کے زخمیوں کی مدد کے لئے تیار ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران بیروت واقعے کے زخمیوں کی مدد کے لئے تیار ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے لبنانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دہشت گردانہ واقعے کے زخمیوں کے علاج یا ان کی تہران منتقلی کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے آمادگی کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں آج شام ہونے والے دہشت گردانہ واقعے پر ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے لبنانی ہم منصب عبداللہ بوحبیب سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران لبنانی شہریوں کو نشانہ بنانے والے صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ اقدام کی شدید مذمت کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے لبنانی حکومت، عوام اور اس واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے علاج یا ان کی تہران منتقلی کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے آمادگی کا اظہار کیا۔

عراقچی نے اس دہشت گردانہ واقعے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کے زخمی ہونے کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے لبنانی حکومت کی جانب سے فوری علاج کے اقدامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے علاج کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔

لبنان کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے تعزیت و ہمدردی اور زخمیوں کے علاج کے لئے آمادگی کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لبنانی حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے اس واقعے کی سنجیدگی سے پیروی پر زور دیا۔

News ID 1926720

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha