18 اگست، 2024، 11:48 PM

امریکی وزیر خارجہ مقبوضہ فلسطین پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ مقبوضہ فلسطین پہنچ گئے

انتھونی بلنکن مغربی ایشیا کے دورے کے سلسلے میں تل ابیب پہنچے ہیں، جہاں وہ نیتن یاہو پر غزہ جنگ بندی مذاکرات کے لئے دباو ڈالیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ اس وقت مقبوضہ فلسطین کے دورے پر ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ نے اس اتوار کو ایک بیان جاری کیا: انتھونی بلنکن  پیر کو صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر جنگ سے ملاقات کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے: وزیر خارجہ مغربی ایشیا کے اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر منگل کو مصر کا دورہ کریں گے۔

عبرانی روزنامہ یسرائیل ہیوم نے قبل ازیں رپورٹ دی تھی کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن مقبوضہ فلسطین کے دورے کے دوران نیتن یاہو پر قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

News ID 1926060

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha