16 اگست، 2024، 10:28 PM

دشمنوں کے دلوں میں دہشت پھیلاتے "میزائلوں کے شہر"، ایرانی سفارت خانے کا زبردست ٹویٹ!

دشمنوں کے دلوں میں دہشت پھیلاتے  "میزائلوں کے شہر"، ایرانی سفارت خانے کا زبردست ٹویٹ!

لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے یہ واضح کرتے ہوئے کہ "میزائلوں کے شہر" ایران بھر میں پھیلے ہوئے ہیں، خبردار کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم ایران کے کسی بھی حصے سے دشمن پر حملہ کرسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے حزب اللہ کے زیر زمین میزائل لانچنگ پیڈ کی تصاویر شائع ہونے کے ساتھ ہی اپنے ایکس اکاونٹ پر ایک پیغام شائع کیا، جس میں کہا گیا ہے: ہم زیر زمین اور پہاڑوں کے اندر واقع میزائل تنصیبات کو  فارسی میں"میزائلوں کے شہر" کہتے ہیں۔

اس پیغام میں واضح کیا گیا کہ میزائلوں کے یہ شہر" پورے ایران میں پھیلے ہوئے ہیں اور یہ ایران کے دشمنوں کے دلوں میں دہشت پھیلاتے ہیں۔
ایرانی سفارت خانے نے اپنے پیغام میں خبردار کیا: "اگر ضرورت پڑی تو ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے کسی بھی مقام سے دشمن پر حملہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دیر پہلے لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے "ہمارے پہاڑ ہمارے ہتھیار ہیں" کے عنوان سے "عماد 4" نامی ایک بہت بڑی فوجی تنصیب کی تصاویر شائع کیں، جہاں میزائل لانچ کرنے کے بڑے پلیٹ فارمز موجود ہیں۔

News ID 1926019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha