16 اگست، 2024، 4:16 PM

صیہونی رجیم کو دہشت نے آلیا/حزب اللہ نے "عماد 4" کی نقاب کشائی کی+ویڈیو

صیہونی رجیم کو دہشت نے آلیا/حزب اللہ نے "عماد 4" کی نقاب کشائی کی+ویڈیو

لبنان کی حزب اللہ نے تصاویر شائع کرکے اپنے ہتھیاروں اور میزائل تنصیبات کا ایک نیا حصہ دکھایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے "ہمارے ہتھیار ہی ہمارے پہاڑ ہیں" کے عنوان سے عماد 4 نامی ایک بہت بڑی فوجی تنصیب کی تصاویر شائع کی ہیں جہاں میزائل لانچ کرنے کے بڑے پلیٹ فارمز موجود ہیں۔

المیادین ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ یہ تنصیبات نہ صرف خفیہ طور پر بنائی گئی ہیں بلکہ دشمن کے حملوں کے خلاف کافی تباہ کن طاقت بھی رکھتی ہیں۔

ایک اسرائیلی صحافی لتائی بلومینتھل نے اس بارے میں لکھا: ’’آج صبح حزب اللہ نے ایک پروموشنل ویڈیو جاری کرکے ایک نئے بیلسٹک میزائل "عماد 4" کی نقاب کشائی کی۔

اس ویڈیو میں یہ میزائل ایک زیر زمین کمپلیکس کے اندر نظر آرہا ہے جہاں لانچنگ کی سہولت بھی موجود ہے اور اس کے پس منظر میں سید حسن نصر اللہ کی آواز کو میزائل کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ "یہ شمونہ سے اسرائیل ایلات پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔"

News ID 1926013

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha