25 جولائی، 2024، 1:58 PM

واشنگٹن، نتن یاہو کی اقامت گاہ تک مظاہرین کی رسائی، دسترخوان پر کیڑے ڈال دئیے

واشنگٹن، نتن یاہو کی اقامت گاہ تک مظاہرین کی رسائی، دسترخوان پر کیڑے ڈال دئیے

فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں نے صہیونی وزیراعظم کی اقامت گاہ تک رسائی حاصل کرکے ان کے دسترخوان پر کیڑے ڈال دیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کے امریکی کانگریس سے خطاب کے دوران فلسطین کے حامیوں نے ان کے خلاف شدید مظاہرہ کیا۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن میں صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے زیراستعمال ہوٹل میں سیکورٹی کی خلاف ورزی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے کہا ہے کہ فلسطین کے حامی مظاہرین واٹر گیٹ ہوٹل میں داخل ہوئے، جو کہ واشنگٹن میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ ہے، اور نیتن یاہو کے کھانے کی میز پر کئی کیڑے اور کاکروچ رکھ دیے۔

صہیونی اخبار نے مزید کہا ہے کہ ہوٹل میں 30 منٹ سے زیادہ وقت تک ایمرجنسی اور فائر الارم بجتے رہے جس سے امریکی کانگریس میں نیتن یاہو کی تقریر سے قبل افراتفری پھیل گئی۔

News ID 1925590

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha